تازہ ترین

حکومت ناجائز ہی نہیں نالائق بھی ہے، مولانا فضل الرحمان

حکومت-ناجائز-ہی-نہیں-نالائق-بھی-ہے،-مولانا-فضل-الرحمان

چمن : سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے حکومت ناجائز ہی نہیں بلکہ نالائق بھی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے چمن میں خطاب کرتے ہوئے کہا اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے پاس چلا گیا۔ پارلیمنٹ کے ذریعے ملک کو غلام بنایا جارہا ہے۔ حکومت کی نااہلی اور بھوک پیاس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے والے نے عوام کو کنگال کر دیا ہے۔ سی پیک منصوبے کے تحت اربوں ڈالز کے قرضے لینے کے باوجود سی پیک کو بند کر دیا گیا۔ عوام کو بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا ملک اسی وقت تباہ ہو جاتا ہے جب اسکی معیشت تباہ ہو جاتی ہے۔ عام آدمی کہتا ہے ہمارے پاس گیس بجلی کے بل ادا کرنے کے پیسے نہیں۔ ہم پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم میدان میں اتریں گے تو تم بھاگ جاؤ گے۔ ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا ملک کے کونے کونے سے عوام کو دعوت دی ہے۔ انشااللہ 23 مارچ کو اسلام آباد میں مارچ ہو گا۔ 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں تمام سیاسی پارٹیوں کو بھر پور شرکت کی دعوت دی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں