تازہ ترین

حکومت ملی ہے لیکن نظام کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے، فواد چوہدری

حکومت-ملی-ہے-لیکن-نظام-کے-خلاف-ہماری-جنگ-جاری-ہے،-فواد-چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت ملی ہے لیکن نظام کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے۔ اسلام آباد میں شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 400 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتوں نے پاناما کیس کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں یہ تاثر بنا کہ عدالتی نظام کرپشن کے خلاف جنگ میں حصہ ہے لیکن کچھ معاملات میں عوام کی سوچ ہے کہ نظام تاحال تبدیل نہیں ہوسکا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ’اور حقیقت بھی یہ ہی ہے کہ نظام تبدیل نہیں ہوسکا، ہم نے حکومت لی ہے لیکن نظام کے خلاف ہمارے جنگ تاحال جاری ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر کی جانب سے علاج کے لیے بیرون جانے کی درخواست پیش کی گئی اور اگلے درخواست پر سماعت ہوئی اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم اس تمام معاملات میں حکومت سے کوئی مؤقف شامل نہیں رہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مطلب یہ ہے کہ ان ہزاروں قیدیوں کو حقوق کو ایک طرف رکھ دیں اور انہیں بھول جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اور پاکستان میں طبقاتی نظام کو تسلیم کرلیں اور قیدیوں کو جیل سے باہر علاج کرانے کا حق بھی نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس طرح ہمارا معاشرہ تباہ ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے علاوہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو کہتا تھا کہ تحریک چلانا چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو وطن واپس لائیں کیونکہ خود اپوزیشن سمجھتی ہے کہ نواز شریف مفرر ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت راشد یاسمین، شہباز شریف اور نواز شریف سے کہیں زیادہ بیمار ہیں لیکن ادھر ہی علاج کروارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کو ملک میں رہ کر ہی اپنا علاج کروانا چاہیے تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں