تازہ ترین

حکومت مضبوط اور ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے :خاور علی شاہ

حکومت-مضبوط-اور-ملکی-معیشت-بہتر-ہورہی-ہے-:خاور-علی-شاہ

قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا کہحکومت مضبوط اور ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے کبیروالا: قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا کہحکومت مضبوط اور ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے ،ملکی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں،پاک فوج ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے مثالی کردار ادا کررہی ہیں،حکومت اسلامی تعلیمات،آئین پاکستان اور مشرقی روایات کے تناظر میں خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ ،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر سید گروپ کے رہنما سید حسنین شاہ کے ہمراہ عمائدین علاقہ،شہریوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملک توفیق احمد،راؤ آصف سعیدی،رانا نوشاد احمد،زاہد حسین بھٹی،مہدی سرگانہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں