تازہ ترین

حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہی :محبوب عالم

حکومت-عوامی-مسائل-حل-کرنے-کی-کوششیں-کر-رہی-:محبوب-عالم

عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے اہم سنگ میل عبور کر رہا ہے فیصل آباد: چیئرمین شکایات سیل وزیر اعلی پنجاب چودھر ی محبوب عالم سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس وقت قومی ترقی کے اہم سنگ میل تیزی سے عبور کر رہا ہے اور نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت اورآگے بڑھنے کے بھر پور مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔حکومت عوام کی پریشانیوں اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے پوری تندہی سے فرائض انجام دے رہی ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کرکے نہ صرف ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے بلکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں