تازہ ترین

حکومت صنعتی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے : اجمل چیمہ

حکومت-صنعتی-ترقی-کے-لئے-کام-کر-رہی-ہے-:-اجمل-چیمہ

3روزہ پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو میں 50برانڈز شامل ہیں فیصل آباد: صوبائی وزیر برائے وزیراعلیٰ پنجاب معائنہ ٹیم محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ بزدار حکومت صنعتی ترقی اورسرمایہ کاری کے فروغ کے لئے جامع اور ٹھوس پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوسکیں۔انہوں نے یہ بات مقامی ہال میں پاکستان کی سب سے بڑی 3روزہ پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر ایکسپو ظاہرہ فیصل،منیجر آپریشن محمد اکرام،حماد بن عامر کے علاوہ بزنس کمیونٹی،ایوان صنعت وتجارت اور فرنیچر انڈسٹریز کے سٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر برائے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے ایکسپو میں فروخت کے لئے رکھے گئے مختلف برانڈ کے ہوم اینڈ آفس فرنیچر دیکھے اور ایکسپو کے وسیع انداز میں انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایکسپو میں 50سے زائد فرنیچر برانڈز کی شرکت فیصل آباد کے لئے اعزاز ہے ۔ نمائش اتوار8مارچ رات10بجے تک جاری رہے گی انٹری فری ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں