تازہ ترین

حکومت خوفزدہ نہیں ،آئینی مدت پوری کریں گے،گورنر پنجاب

حکومت-خوفزدہ-نہیں-،آئینی-مدت-پوری-کریں-گے،گورنر-پنجاب

لاہور: گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو توپوں کا رخ حکومت نہیں کشمیر یوں پر مظالم کر نیوالے بھارت کی طرف کر نا چاہیے۔پاکستان کو عدم استحکام کا شکا ر کر نے کی سازشیں کر نیوالے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔حکومت اپوزیشن کی احتجاجی سیاست سے خوفزدہ نہیں آئینی مدت پوری کر یں گےوہ 20 ویں بین الاقوامی فارمیسی کانفرنس اور نمائش میں شرکت کے موقعہ پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ڈاکٹر منور حیات چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب اور محمدسہیل ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی طور پرمضبوط ہورہا ہے دہشت گردی کے خلاف بھی پاکستان نے کامیابیاں حاصل کیں ہیں آج امن کی وجہ سے ہی غیرملکی سر مایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ میڈیکل ٹیچنگ ایکٹ بنایاجارہاہے ، رواں مالی سال کے دوران پہلے 4 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں %64 اور تجارتی خسارے میں %35 کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ۔تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میڈ یکل ٹیچنگ ایکٹ بنایا جا رہا ہے جس میں فار میسی ڈائر یکٹ اور ٹیچنگ ہسپتال کو بھی شامل کیا جائیگا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں