لاہور : قائدحزبِ اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر قوم پر مزید ظلم ڈھا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ تیس ڈالر سے زائد فی ایم ایم بی ٹی یو کی خریداری ایک اور بڑا اور سنگین اسکینڈل ہے ۔ حکومت کے مجرمانہ رویے کی قیمت عوام سے وصول کی جائے گی، آٹے سے لے کر دوائی، چینی سے لے کر ایل این جی تک کرپشن ہے۔ موجودہ حکومت تحریک لوٹ مار اور فراڈ بن چکی ہے ۔ ڈسکہ الیکشن رپورٹ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی؟ کیا اسے این ار او کہا جائے؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سےکرپٹ ترین قرار پانے والی حکومت چوری کا مال اور اپنی کھال بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائی دھاندلیاں کرکے کہتے ہیں عوام کو مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سمجھ نہیں آرہیں۔