سابقہ حکومت نے من پسند شخصیات کو نوازااور حقیقی مسائل کی طرف توجہ نہ دی ملتان: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی کی رہائش گاہ پر ٹمبر مارکیٹ کے وفد نے مارکیٹ کے صدرحافظ صادق حسین کی قیادت میں ملاقات کی اور40 سال بعد ٹمبر مارکیٹ کی سڑک کے بننے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے کہا کہ تاجر برادری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس طبقے کے تمام جائز مطالبات پورے کرے ۔سابقہ حکومت نے من پسند شخصیات کو نوازااور حقیقی مسائل کی طرف توجہ نہ دی جس کی وجہ سے مسائل بڑھتے ہی چلے گئے ۔ اب تحریک انصاف کی حکومت تاجروں سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔اس موقع پر وفد نے پارلیمانی سیکرٹری کو دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وفد میں شیخ سجاد احمد ،بلال برکت بھٹہ، خواجہ رؤف مسعود صدیقی،ملک عبدالخالق اورمرزا محمد اصغر بھی شامل تھے ۔