تازہ ترین

حکومت اداروں اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے: شیخ رشید

حکومت-اداروں-اور-عوام-کو-لڑوانا-چاہتی-ہے:-شیخ-رشید

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ  حکومت اداروں اورعوام کو لڑوانا چاہتی ہے ۔  تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر ایک بیان  میں سابق وزیرداخلہ  شیخ رشید نے کہا کہ  آئی ایم ایف نے پیڑول پر 50 روپے تک لیوی بڑھوادی ہے ، عمران خان کا مرکزی ملزم وڈیو بیان ایسے دے رہاہے جیسے وہ پولیس اسٹیشن میں نہیں اسٹوڈیو میں بیٹھا ہے ۔  ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا پریشر ککر کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ، حکومت  پاک فوج  اورعوام کو لڑوانا چاہتی ہے ۔ شیخ رشید نے  مزید کہا کہ جس ملک کا وزیرداخلہ راناثنااللہ جیسا دہشتگرد ہو اُس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1588741238966341633?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1588741238966341633%7Ctwgr%5E28dd4b48a476d416e7aee3a94f51487aaec10dfc%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F19247

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں