تازہ ترین

حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حملہ ، لوٹے دے مارے

حکومتی-ارکان-کا-ڈپٹی-اسپیکر-پنجاب-اسمبلی-پر-حملہ-،-لوٹے-دے-مارے

لاہور : حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور لوٹے دے مارے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ماحول کشیدہ ہوگیا ، منحرف اراکین کی اسمبلی آمد پر حکومتی ارکان نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگائے۔ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری اجلاس کے آغاز کرنے نشست پر بیٹھے تو حکومتی ارکان نے ان کی جانب لوٹے اچال دیئے۔ جس کے بعد حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، دوست مزاری کو تھپڑ مارے گئے اور بالوں سے گھسیٹا گیا۔ حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کو لوٹے دے مارے ، صورتحال بگڑنے پر سیکیورٹی طلب کی گئی ، سیکیورٹی ڈپٹی اسپیکر کو بچا کر واپس لے گئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں