لاہور:پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے دعویٰ کیاہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں،عید پر پنجاب میں ان ہاوَس تبدیلی کا تحفہ دیں گے۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ان ہاوَس تبدیلی کیلئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، حسن مرتضیٰ کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلی ٰکا اعلان کرے پیپلزپارٹی ساتھ دے گی،پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے 30ممبران سوال کرتے ہیں کہ تبدیلی کیوں نہیں لاتے،شہباز شریف اور حمزہ شہبازسے رابطہ کر کے بات کریں گے۔