حمزہ علی عباسی نے لاہور میں ہونے والے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمیئر میں شرکت نہ کرنے کی وجہ اپنی ٹیوٹ میں بتائی۔ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا رنگا رنگ پریمئر لاہور کے Cue Cinema میں ہوا۔ جس میں فلم کی کاسٹ سمیت شوبز کے چمکتے دمکتے ستاروں نے شرکت کی ۔ فلم میں لولی وڈ اور نئی سینما سے تعلق رکھنے والی شخصیات دیکھائی دیں۔ فواد خان اپنی اہلیہ صدف فواد خان کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر نظر آئے ۔ https://www.instagram.com/reel/CjoAuQsjtmd/?utm_source=ig_embed&ig_rid=dbdf691f-9ae2-48b5-945b-b3918ea8c019 ماہرہ خان نے فلم میں مکھو جٹنی کا کردار نبھایا ، فلم کے ریڈ کارپٹ پر ماہرہ کے گلیمرس لک کو بھی پسند کیا گیا ۔ https://www.instagram.com/p/Cjn7BDVoxVR/?utm_source=ig_embed&ig_rid=424076f6-f903-44bf-9370-2e3f7030e03e فلم میں مکھا نتھ کا کردار ادا کرنے والے گوہر رشید نے پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔ https://www.instagram.com/reel/Cjns9D5g2Db/?utm_source=ig_embed&ig_rid=6b77453f-3c46-4ff5-94ab-d53c73bd4198 فلم میں لولی وڈ اسٹارز شان شاہد ، ریشم اور خلیل الرحمن قمر نے بھی شرکت کی۔ https://www.instagram.com/p/CjpR2UnIlKS/ لاہرر میں ہونے والے پریمئرمیں فلم کے مزکری کردار نبھانے والے فنکار حمزہ علی عباسی نظر نہیں آئے۔ حمزہ نے فلم میں نوری نتھ ولن کا کردار ادا کیا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے لاہور میں فلم کے پریمئر میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتائی کہ انہیں شدید بخار ہے۔ اسی وجہ سے وہ پریمئر میں شرکت نہیں کرسکے ۔ حمزہ نے مزید لکھا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے لیے دعا ۔۔ فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہے۔ https://twitter.com/iamhamzaabbasi/status/1580203448225538048?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1580203448225538048%7Ctwgr%5E3b48336575fdaed579788c1b712a178104d72a5e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40009076 اس اسٹیٹس کے جواب میں ٹیوٹر صارفین نے حمزہ علی عباسی کی صحت کے لیے دعا کی ۔ ایک صارف نے لکھا کہ بھائی آپ اپنا ڈینگی ٹیسٹ کروایں ۔ https://twitter.com/iamhamzaabbasi/status/1580203448225538048?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1580377640086958080%7Ctwgr%5E3b48336575fdaed579788c1b712a178104d72a5e%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40009076 ایک صارف نے لکھا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے بہت سی امیدیں ہیں ۔ اگر یہ فلم توقعات پر پورا نہ اتری تو پاکستانی سینما دہائیوں پیچھے چلے جائے گا ۔