تازہ ترین

حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

حمزہ-شہباز-نے-وزیراعلی-پنجاب-کے-عہدے-کا-حلف-اٹھالیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ حمزہ شہبازشریف کے فیملی ممبرز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ حمزہ شہباز اور نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز ایک ہی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے۔ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں حمزہ شہباز نے 197 ووٹ لیے تھے۔ وہ پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گورنر ہاؤس میں دو مرتبہ پہلے بھی حلف برداری کے لیے پنڈال سجایا گیا تھا لیکن حلف برداری نہیں ہوسکی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں