تازہ ترین

حفیظ شیخ عہدے سے فارغ، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ: حکومت کی تصدیق

حفیظ-شیخ-عہدے-سے-فارغ،-حماد-اظہر-نئے-وزیر-خزانہ:-حکومت-کی-تصدیق

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ ان کی جگہ حماد اظہر لیں گے۔ سینیٹر شبلی فراز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ قلمدان حماد اظہر کو تفویض کر دیا گیا ہے۔ وہ عمران خان کے ویژن کو لیکر آگے چلیں گے۔  شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو ہٹانے کی بڑی وجہ مہنگائی ہے،حفیظ شیخ کو ہٹانے کا مقصد یہ تھا کہ وزیراعظم صاحب کو غریبوں کی فکر رہتی ہے اور مہنگائی ہو گئی تھی ان کے مستقبل کا کوئی علم نہیں۔ غریب عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، کل تک چیزیں فائنل ہو جائیں گی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔  سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل واوڈا اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عثمان ڈار کی کابینہ میں واپسی ہوگی جبکہ مشیروں میں رد و بدل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ شبلی فراز کو پٹرولیم کی وزارت ملنا کا امکان ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں