تازہ ترین

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 976 ویں عرس کا آج سے آغازہوگا

حضرت-داتا-گنج-بخش-ؒ-کے-976-ویں-عرس-کا-آج-سے-آغازہوگا

لاہور:حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 976 ویں عرس کا جمعتہ المبارک سے آغاز ہو رہا ہے۔ زائرین اور عقیدت مندوں کی مہمان نوازی کے لیے بھی تیاریاں مکمل کرلی ۔ خصوصی سالانہ دودھ کی سبیل کے انتظامات بھی کر لیے گئے۔  مریدین اور داتادربار انتطامیہ کا کہنا ہےکہ زائرین کےلیے بڑی عقیدت سے دودھ کی سبیل لگائی جاتی ہے ۔ دودھ کی سبیل کے لیے بڑے بڑے بلاکس، موٹرز اور اس کی سپلائی کے انظامات کیے گئے ہیں۔ 25 سال سے عرس پر دودھ کی سبیل لگانے والے حاجی یامین کہتے ہیں کہ پورے پنجاب سے عقیدت مند دودھ بھیجتے ہیں۔ عقیدت مندوں اور زائرین کے بیٹھنے کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں