اسلام اباد : ڈپٹی چیئرمین نیب کے بعد ڈی جی آپریشنز کی تعیناتی کے معاملے پر حسنین احمد کو ڈائریکٹر جنرل نیب آپریشنز تعینات کر دیا گیا۔ چیئرمین نیب نے حسنین احمد کو ڈی جی آپریشنز تعینات کرنے کی منظوری دی۔ گریڈ 21 کے افسر حسنین احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔