تازہ ترین

حج درخواست دینے والوں کیلئے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی قرار

حج-درخواست-دینے-والوں-کیلئے-پاکستان-میں-بینک-اکاؤنٹ-ہونا-لازمی-قرار

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال حج کی درخواست دینے والوں کے لیے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہوگا۔ حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی دوہزار تئیس کا اعلان کرینگے۔ حج درخواستگزاروں کے لیے پاکستانی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی معیاد 26 دسمبر 2023 ہوگی۔ دریں اثنا وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور عالمی حج کانفرنس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچ گئے جہاں شرکاء کو سعودی ویژن 2030ء کی روشنی میں جدید حج انتظامات اور سہولیات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی ہم منصب سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ مختلف اداروں کا دورہ بھی کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں