تازہ ترین

حارث رؤف نے آسٹریلین بگ بیش میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا

حارث-رؤف-نے-آسٹریلین-بگ-بیش-میں-ہیٹ-ٹرک-کا-اعزاز-حاصل-کر-لیا

آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش میں حارث رؤف کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا۔بگ بیش میں ڈیل اسٹین کے انجری کا شکار ہونے پر میلبرن اسٹارز نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کر کے شہرت حاصل کرنے والے حارث رؤف اب اپنی عمدہ باؤلنگ سے ساتھ بیرون ملک بھی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ https://twitter.com/BBL/status/1214827452859445249 حارث رؤف نے پہلے میچ سے ہی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام میچوں میں اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔پہلے میچ میں دو وکٹیں لینے کے بعد اگلے میچ میں وہ بہترین فارم میں نظر آئے اور پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔اس کے بعد اسٹین انجری سے صحتیاب ہوئے تو حارث رؤف کو اگلے دونوں میچوں میں آرام کرا دیا گیا جس میں سے ایک میں میلبرن اسٹارز کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ https://twitter.com/BBL/status/1214836797169008641 دو میچوں کے بعد میلبرن اسٹارز نے ایک مرتبہ پھر حارث کو موقع دینے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔اس کے بعد میلبرن اسٹارز نے حارث کو مزید ایک میچ میں آرام کرا دیا اور اس کے بعد آج سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں انہیں دوبارہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا۔اپکستانی اسٹار نے ایک مرتبہ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ https://twitter.com/BBL/status/1214846172348571648 انہوں نے اننگز کے آخری اوور میں لگاتار تین گیندوں پر سڈنی تھنڈرز کے میتھیو گلکس، کلم فرگیوسن اور ڈینیئل سیمز کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔حارث نے اپنے 4اوورز کے کوٹے میں 23رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں۔اس عمدہ کارکردگی کی بدولت حارث بگ بیش کے صرف 4 میچوں میں 13 وکٹیں لے چکے ہیں اور زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ https://twitter.com/BBL/status/1214845479827042304 حارث رؤف کی یہ ہیٹ ٹرک اس لحاظ سے منفرد ہے کہ آج دن کے پہلے میچ میں افغانستان کے راشد خان نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی سکسرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کا کارنامہ دیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں