اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی عمران خان کے دیرینہ دوست جہانگیر ترین سے متعلق معاملات پر اب خاموشی توڑ دی ہے اور کہاہے کہ جہانگیر ترین اب کافی دور ہو گئے ہیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ،حکومت اور جہانگیر ترین میں کافی فاصلہ ہے ، اور رہے جہاز تو وہ اب بچوں کے ہو گئے ہیں جو بچپن میں کاغذ کے جہاز چلاتے تھے ۔جہانگیر ترین کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک یہ معاملہ ان کے پاس نہیں آیاہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ اور مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔