ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد نے نجی سکولوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جھنگ: انہوں نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سکول نہ بند کرنے پرنجی سکول کو سیل کر دیا اور سکول مالک کے خلاف استغاثہ بھیج دیا گیا علاوہ ازیں سی او ایجوکیشن محکمہ تعلیم کے دو افسروں کو مذکورہ سکول بارے غلط رپورٹ دینے اور غفلت برتنے پر معطل کر دیا ۔