تازہ ترین

جھنگ میں پہلا ڈے کیئر سنٹر قائم کردیا :اظہرعباس عادل

جھنگ-میں-پہلا-ڈے-کیئر-سنٹر-قائم-کردیا-:اظہرعباس-عادل

حکومت خواتین کی فلاح وبہبود پر توجہ دے رہی ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جھنگ: ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق جھنگ میں پہلا ڈے کیئر سنٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔ 14اداروں کی ملازمت پیشہ خواتین اپنے بچوں کو ڈے کیئر سنٹر میں ٹھہرا کر اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دے سکتی ہیں جبکہ اس کا دائرہ کار 45اداروں تک بڑھایا جائیگا۔ اس حوالے سے 17لاکھ کے چیک ادارہ سوشل ویلفیئر نے دارالامان اور صنعت زار کو فراہم کر دئیے ہیں تاکہ ملازمت پیشہ خواتین کو بھرپور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں بریفنگ کے دوران بتائی۔ سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد اورڈپٹی ڈائریکٹر نعیم لاشاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے بتایا ملازمت پیشہ خواتین کیلئے آسانیاں پید اکی جا رہی ہیں ۔ حکومت خواتین کی فلاح وبہبود پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے انچارج دارالامان ثمرہ رباب اورانچارج صنعت زار کو ڈے کیئر سنٹر کے حوالے سے چیک بھی دئیے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں