جڑواں شہروں میں مطلع ابرآلود،گرمی میں کمی کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات
شائع شدہ تاریخ 29 مئی, 2020
محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کی ہے کہ راول پنڈی اوراسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبرپختون خوا میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، ہرنائی ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، شہید بینظیر آباد میں گرج چمک اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیر کے روز میرپورخاص ، بدین اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک اورگردآلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کئی شہروں میں آںدھی بھی آئے گی۔ این ڈی ایم نے نے موسلادھاربارش اور ندی نالوں میں طغیانی کےپیش نظرمتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔