تازہ ترین

جون میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ برآمدات ہوئیں، رزاق داؤد

جون-میں-2-ارب-70-کروڑ-ڈالر-کی-ریکارڈ-برآمدات-ہوئیں،-رزاق-داؤد

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ برآمدات ہوئیں۔ نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے وزیراعظم، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کا اہم کردار رہا ہے۔ رزاق داؤد نے  کہا کہ اس سال برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال میں 25 ارب 30 کروڑ ڈالرکی برآمدات ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ریکارڈ برآمدات ہوئیں۔ پاکستان میں خام مال پر 47 فیصد تک ٹیکسز اور ڈیوٹیز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ اور ترجیحی تجارت کا معاہدہ کیا جائے گا۔  سلک روٹ کے منصوبے پر بات چیت کی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں