تازہ ترین

جولائی تا اکتوبر پاکستانی برآمدات میں 24.3فیصد اضافہ

جولائی-تا-اکتوبر-پاکستانی-برآمدات-میں-24.3فیصد-اضافہ

مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستانی برآمدات 9 ارب 44 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ سال اسی مدت میں ہونے والی برآمدیت کے حجم 7 ارب 57 کروڑ ڈالر سے 24.3 فیصد زیادہ ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مالی سال 22-2021 کے پہلے چار ماہ کے تجارتی عبوری اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق جولائی تا اکتوبر ملکی برآمدات میں تقریبا 2 ارب ڈالر اضافہ ہوا۔ گارمنٹس کی ایکسپورٹ 32 فیصد اضافے سے ایک ارب 85 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال سے 42 کروڑ 80 لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔ ہوم ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 22 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 57 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسکے علاوہ 74 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کاٹن فیبرک، تقریبا 60 کروڑ ڈالر کے چاول، 39 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا کاٹن یارن، 33 کروڑ ڈالر مالیت کی جرسیز، 13 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کا سنتھیٹک فیبرک بھی برآمد کیا گیا۔  جولائی تا اکتوبر چار ماہ کے دوران امریکہ، برطانیہ، چین، متحدہ عرب امارات اور اٹلی سمیت متعدد ممالک کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ امریکہ کو سب سے زیادہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی مصنوعات برآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 33 فیصد زیادہ ہیں۔ چین کو پاکستانی برآمدات میں 82 فیصد اضافہ، حجم 51 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 93 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چار ماہ میں برطانیہ کو 74 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ برطانیہ کیلئے برآمدات کا حجم 66 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں