تازہ ترین

جنوبی پنجاب ہماری کمٹمنٹ ہے، اسے نبھائیں گے: عثمان بزدار

جنوبی-پنجاب-ہماری-کمٹمنٹ-ہے،-اسے-نبھائیں-گے:-عثمان-بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب ہماری کمٹ منٹ ہے، اسے نبھائیں گے۔ یہ بات وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں رکنِ قومی اسمبلی ملک احمد حسین سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ تحریکِ انصاف کا منصوبہ ہے، جسے کوئی سبوتاژ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں جلد مستقل ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعینات کر دیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں