دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ جوہانسرگ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ایڈن مرکرم 39 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ 17 اوور میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 90 رنز بنا چکی ہے۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ واضح رہے کہ 2 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ہدف کا تعاقب کیا، کپتان بابر اعظم نے 103 جبکہ امام الحق نے 70 رنز اسکور کیے تھے۔ گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، سنسنی خیز میچ میں بابر اعظم نے شاندار سنچری بنا کر شائقین کے دل جیت لیے تھے اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔