تازہ ترین

جنوبی افریقہ نے وارم اپ میچ میں پاکستان کو ہرا دیا

جنوبی-افریقہ-نے-وارم-اپ-میچ-میں-پاکستان-کو-ہرا-دیا

ابوظبی  :  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے  پاکستان کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا گیا۔ جنوبی افریقہ نے  187 رنز کا ٹارگٹ آخری اوور میں پورا کر لیا۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا یا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے وین در ریسن نے 101رنز کی ناقابل شکست انگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف  دیا تھا ، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے  6 وکٹوں کے نقصان پر  186رنز بنائے تھے۔فخرزمان 52 رنز کی تیز انگز کھیل کر یٹائر ہوئے تھے۔آصف علی نے 32جبکہ شیعب ملک نے 28  رنز بنائے تھے۔ رباڈا نے 3 ، مہاراج اور نورکیا  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں