تازہ ترین

جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی ضرورت تھا‘سردار عتیق احمد خان

جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-کی-مدت-ملازمت-میں-توسیع-وقت-کی-ضرورت-تھا‘سردار-عتیق-احمد-خان

مظفرآباد: آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائداور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی ضرورت تھا اب پاکستان استحکام اور ترقی کے راستوں اور سرل ملٹری ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد د ورے کے دوران مظفرآباد ڈویژن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی حالات اور سرحدوں کی صورت اس بات کی متقاضی ہے کہ ملک میں تمام قوتیں ایک پیج پر ہوں اور دشمن کو کسی بھی مرحلے پر ہمارے ہمارے اندر دراڑ ڈالنے کا موقع نہ ملا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں