تازہ ترین

جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ جعلی ہے:آئی ایس پی آر

جنرل-(ر)-مرزا-اسلم-بیگ-سے-منسوب-آڈیو-کلپ-جعلی-ہے:آئی-ایس-پی-آر

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ جعلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ سے متعلق آئی ایس پی آر نے وضاحت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ جعلی ہے، ان سے منسوب آڈیو کلپ پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ سے منسوب جعلی آڈیو کلپ ریاستی اداروں کے خلاف ڈس انفارمیشن مہم ہے۔ جنرل ( ر ) مرزا اسلم بیگ نے بھی خود سے منسوب آڈیو سے متعلق کہا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی آڈیو جعلی ہے اور پاک فوج کے خلاف دشمن کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج میری پہچان ہے، میری شان ہے، فوج کا ایک ایک سپاہی، ایک ایک افسر میرے لیے قابلِ احترام ہے۔ اس سے قبل میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نے بھی خود سے منسوب فوج مخالف بیانات کی تردید کی۔ اس حوالے سے جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا کہ ان سے منسوب آڈیو بیان جعلی ہے، فوج میری شناخت اور پہلا پیار ہے، اس قسم کی پوسٹ نہیں کرسکتا۔ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نے بھی کہا کہ ان سے منسوب جعلی آڈیو ریکارڈنگز چلائی جارہی ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں، آڈیوز میں چلائی جانے والی آواز ان کی نہیں ہے اور وہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کرتے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں