تازہ ترین

جمہوریت کیلئے کے ایچ خورشید کا اہم کردار تھا، فاروق حیدر

جمہوریت-کیلئے-کے-ایچ-خورشید-کا-اہم-کردار-تھا،-فاروق-حیدر

مر حوم کا قائد اعظم کا پرا ئیو یٹ سیکر ٹری ہونا ، اعزاز کی بات ہے ، تقریب سے خطاب مظفرآباد : وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں پارلیمانی جمہوریت لانے میں کے ایچ خورشید کا اہم کردار تھا ، ان کی باتوں پر عمل کیا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے ، کے ایچ خورشید اپنی ذات میں انجمن تھے ، اردو انگلش کے علاوہ جرمن زبان پر بھی عبور رکھتے تھے ۔ کشمیریوں کے لیے یہ بات فخر کا باعث ہے کہ قائد اعظم کا پرائیویٹ سیکرٹری ایک کشمیری تھا ۔ پاکستان سے ہمارا رشتہ کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے آزادجموں وکشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید مرحوم کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ تقریب سے پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق احمد، رہنما جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان ، زاہد اکرام ، ناصر حسین ایڈووکیٹ ، شوکت جاوید میر ، احمد نواز اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں صاحبزادہ سلیم چشتی نے دعا بھی کروائی۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے سابق صدر کے ایچ خورشید کے مزار پر حاضری دی اوران کیلئے دعا ئے مغفرت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں