سردیوں میں ناریل کے تیل کا استعمال نہ مختلف جلدی مسائل سے نجات کا باعث ہوتا ہے بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سردیوں میں ناریل کے تیل کا استعمال کرکے جلد کو تروتازہ رکھا جاسکتا ہے۔اگر قدرتی طور پر خوبصورتی میں اضافہ کرنے جلدی مسائل سے نجات دینے والی کوئی شہ ہے تو ناریل کا تیل ہے جس کے بے پناہ فوائد ہیں، یہ تیل آپ کی جلد اور بال اور روز مرہ میں کتنا کام آسکتا ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ سردیوں میں ہونٹوں کا خشک ہونا اہم مسئلہ ہے جس کےلیے بازاروں میں نت نئی ادویات و لپ بام موجود ہیں لیکن ناریل کے تیل سے تیار کیا جانے والا لپ بام خشک ہونٹوں کےلیے انتہائی مفید ہے۔ناریل کا تیل ٹھنڈ میں جم جاتا ہے لہذا آپ اسے کسی چھوٹی بوتل میں رکھیں اور لپ بام کے طور پر استعمال کریں جو موسم سرما میں بھی آپ کے ہونٹوں کو نرم رکھے گا۔ ناریل کے تیل کو آپ اپنے چہرے پر موئسچرائزر کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ ناریل کا تیل خشکی ختم کرتا ہے اور سردیوں میں تو بے حد مفید ہے۔خواتین میک اپ کرنے سے قبل ناریل کے تیل کو اپنی جلد پر لگاسکتی ہے اور اسے میک اپ ریمور کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔