تازہ ترین

جعلی پیر نے اپنی ہی 3ماہ کی معصوم بیٹی کا قتل کردیا

جعلی-پیر-نے-اپنی-ہی-3ماہ-کی-معصوم-بیٹی-کا-قتل-کردیا

ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ شمس الحسن ٹاؤن میں جعلی پیر اللہ یار نے مبینہ طور پر اپنی 3 ماہ کی معصوم بیٹی کو قتل کردیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ جعلی پیر کے بیٹے محمد علی کے مطابق وہ اکثر اپنے بچوں پر تشدد کرتا اور چلہ کرتا تھا۔ جعلی پیر کے بیٹے اور اہل علاقہ کے مطابق اس نے پہلے بھی 3بچوں کو مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا تھا اور جیل کاٹ چکا ہے، جعلی پیر نے پہلے اپنی معصوم بیٹی کو قتل کیا اور اسکے بعدلاش کو دفنانے نہ دیا۔ واضح رہے کہ پچھلے سال بھی چنیوٹ میں ایک جعلی پیر گیارہ سالہ بچی کو دم کرنے کے بہانے پچیس روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تھا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا جبکہ چنیوٹ میں ایک اور واقعہ بھی پیش آیا جس میں ایک نوجوان نے جعلی پیر کے کہنے پر اپنا گلا کاٹ لیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں