تازہ ترین

جشن بہاراں کے سلسلے میں فٹبال میچ کی تقریب تقسیم انعامات

جشن-بہاراں-کے-سلسلے-میں-فٹبال-میچ-کی-تقریب-تقسیم-انعامات

صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ،محمد اشفاق ،سعید احمد ٹو بہ ٹیک سنگھ : تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چودھری محمد اشفاق اور ایم پی اے چو دھری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں جن کے گراؤنڈ ویران اور ہسپتال آبا د ہوں ،کھیلوں کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے ،کھیل کود سے انسانی دماغ کی نشوونما ہوتی ہے اور انسان چاک و چوبند رہتا ہے ،صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اس سے کھلاڑیوں میں قوت برداشت پیدا ہوتی ہے جو معاشرے میں امن کے لئے ناگزیر ہے ، ان خیا لات کا اظہارا نہوں نے گو ر نمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلے میں منعقدہ فٹ بال کے نمائشی میچ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ضلعی چیئر مین عشر و زکوۃ کمیٹی راجہ محمد عارف خاں ،ضلعی چیئر مین ٹیوٹا سہیل عباس ٹیپو ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حق نواز دانش ،ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر چو دھری محمد جمیل ،رانا کاشف سہیل ،رانا شاہد پرویز ،میاں محمد اکرم ،میاں عاطف سعید ،سہیل غنی سمیت دیگر لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،اس موقع پر انہوں نے میچ کی فاتح ٹیم رانا فٹ بال کلب ناگرہ اور رنر اپ ٹیم سٹی فٹ بال کلب ٹوبہ کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں