کراچی بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس محمد کریم خان آغا(کے کے آغا ) کے خلاف بنائے جانے والے حکومتی ریفرنس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی : کراچی بارنے ہمیشہ آئین اور قانون کی بات کی ہے ،وکلانے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے آواز اٹھائی ہے جبکہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے اب تک کیا ریکوری کی۔منگل کو کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکریٹری سمیت دیگر عہدیداران کا بار روم میں پریس کا نفرنس سے خطا ب میں کہنا تھا کہ ہم پاکستان بار کونسل کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، اگر ریفرنس واپس نہ لیا گیا تو ہم اسکے خلاف آواز اٹھائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے واضح الفاظ میں کہا ہے ریفرنس واپس لیا جائے اور 19ہزار وکلاکی آواز بار کی جانب سے دی گئی ہے ،وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ اے نسیم کو کہتے ہیں کہ وہ ریفرنس فی الفور واپس لیں۔