جدید ٹیکنالوجی کا نیا قدم، روبوٹ اب روحانی رہنمائی بھی فراہم کرے گا
شائع شدہ تاریخ 02 مارچ, 2026
دنیا میں انسان زندگی میں سکون اور اطمینان کے لیے روحانیت کی طرف رجوع کرتا ہے اور اپنے اپنے عقائد کے مطابق روحانی پیشواؤں سے ملتا اور ان سے رہنمائی لیتا ہے۔
تاہم سائنس جس تیز رفتار ترقی کے ساتھ دنیا کے ہر شعبہ میں داخل ہو رہی ہے تو روحانیت کا شعبہ اس کی دسترس سے کیسے محفوظ رہتا؟
جاپان کے محققین نے ایک جدید انسان نما ’’راہب روبوٹ‘‘ متعارف کرایا ہے، جو لوگوں کو روحانی مشورے دیتا ہے۔
یہ روبوٹ مصنوعی ذہانے کی مدد سے انسانوں کو وحانی مشورے دے سکتا ہے جب کہ مستقبل میں انسانی راہبوں کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مددگار ہو سکتا ہے۔
یہ روبوٹ بدھ مت کی پیچیدہ اور نایاب تعلیمات کا تربیت یافتہ ہے اور ایسے حساس موضوعات پر بھی رہنمائی فراہم کر سکتا ہے، جو لوگ عام طور پر دوسروں سے شیئر کرنے میں ہچکچاتے ہیں۔
’’بدھا رائڈ‘‘ کے نام سے جانا جانے والا یہ روبوٹ مذہبی مقامات پر موجودگی کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ آواز کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتا ہے۔