تازہ ترین

جامعہ کراچی میں وین میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

جامعہ-کراچی-میں-وین-میں-دھماکا،-5-افراد-جاں-بحق

کراچی: جامعہ کراچی میں وین میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب وین میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی۔ پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، ایس پی گلشن کا کہنا ہے کہ دھماکا تخریب کاری ہے یا حادثہ تحقیقات کر رہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، ان کی رپورٹ آنے پر دھماکے کی نوعیت کا تعین ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں