تازہ ترین

جامعہ زکریا:خواتین پر تشدد کی روک تھام بارے سیمینار

جامعہ-زکریا:خواتین-پر-تشدد-کی-روک-تھام-بارے-سیمینار

شعبہ سوشیالوجی زکریا یونیورسٹی ملتان اور ادارہ انسداد تشدد برائے مرکز خواتین ملتان کے زیراہتمام سیمینار منعقد کیاگیا۔ ملتان: جس کا مقصد خواتین پر تشدد کی روک تھام اور بروقت داد رسی کے حوالے سے طلبا و طالبات کو مرکز کی سروس کے بارے آگاہی دی گئی۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ سوشیالوجسٹ معاشرے میں مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کریں ۔چیئرمین شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر کامران اشفاق نے کہاکہ خواتین کی تشدد کی سب سے بڑی وجہ جہالت ہے اور تعلیم کا فقدان ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں