تازہ ترین

ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں:ڈویژنل کمشنر

ثقافتی-ورثے-کے-تحفظ-کیلئے-اقدامات-کئے-جائیں:ڈویژنل-کمشنر

آثار قدیمہ وثقافتی اشیا کی نشاندہی کرکے ڈائریکٹری مرتب کی جائے ،ہدایت فیصل آباد: فیصل آباد ڈویژن کے تاریخی وثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے ہمہ جہت اقدامات کئے جائیں تاکہ اس خطے کی قدیمی تہذیب وثقافت اور طرز زندگی سے متعلق تاریخی معلومات وعلوم کے بارے میں آئندہ نسلیں آشنا رہیں، ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تاریخی وثقافتی ورثہ اور قدیمی عمارتوں کے تحفظ کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی،ایڈیشنل کمشنر محبوب احمد،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل ربی چیمہ ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے ہدایت کی کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں نامور تاریخی شخصیات وہیروز، قدیمی مساجد، مدارس، گرجا گھروں، گورد واروں،مندروں ودیگر عبادت گاہوں کے علاوہ اولیا کرام کے مزارات، یادگاروں، صدیوں پرانی عمارات، آلات فنون وپیشہ ودیگر آثار قدیمہ وثقافتی اشیا کی نشاندہی کرکے باقاعدہ ڈائریکٹری مرتب کی جائے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ گھنٹہ گھراور ملحقہ آٹھوں بازار،حویلی بھگت سنگھ،مقبرہ رائے احمد خاں کھرل،علامہ اقبال لائبریری،گوردوارہ گورنمنٹ پاکستان ماڈل سکول، گنگا پور،سلطان ہاہو دربار(جھنگ)،ماہی ہیر دربار، شاہ صادق دربار،ٹیکو پارک ٹوبہ ٹیک سنگھ،کمالیہ تاریخی مقام ودیگر تاریخی عمارتوں کی تزئین و بحالی کے لئے حکومت پنجاب کو تحریر کیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں