بھکر،اوکاڑہ،میانوالی ،شیخوپور میں بھی آرٹس کونسلز بنیں گی:سیکرٹری اطلاعاتالحمرا کالج ، ایف ایم ریڈیو کے قیام کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں:اطہر علی لاہور : صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور کی صدارت میں ثقافتی اداروں کے سربراہان کا اجلاس ہواجس میں پلاک کی ڈی جی ثمن رائے ، ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہرعلی خان،ڈائریکٹرپکارابرار احمد،ڈائریکٹر ڈی جی پی آرمحمد طاہر ودیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں گزشتہ اور آئندہ منعقد ہونے والے ثقافتی پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور نے کہا صوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے تحت پہلے مرحلے میں صوبہ بھر میں خصوصی ثقافتی تقریبات منعقد کئی جائیں گی جس کامیگا شو لاہورآرٹس کونسل الحمرا میں ہوگا، ثقافتی اقدار کے فروغ کیلئے بھکر،اوکاڑہ،میانوالی اور شیخوپور میں بھی آرٹس کونسلزکا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اطہرعلی خان نے کہا الحمرا ثقافتی اورقومی یکجہتی کے شوزکے انعقاد میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔ الحمراکالج آف پرفارمنگ آرٹ اور ایف ایم ریڈیو کے قیام کیلئے بھی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔