تازہ ترین

ثانیہ مرزا کی روزانہ 4 گھنٹے تک ٹریننگ، 26 کلو وزن کم کرلیا

ثانیہ-مرزا-کی-روزانہ-4-گھنٹے-تک-ٹریننگ،-26-کلو-وزن-کم-کرلیا

ٹینس سٹارآئندہ برس جنوری سے ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں اترنے کو تیار ممبئی سابق قومی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا روزانہ 4 گھنٹے ٹریننگ کرتی اور 26 کلو تک وزن کم کرچکی ہیں۔32سالہ بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا آئندہ برس جنوری سے ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں اترنے کو تیار ہیں جب کہ اس مقصد کے لیے وہ روزانہ 4 گھنٹے ٹریننگ کرتی اور 26 کلو تک وزن کم کرچکی ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں پہلے ہی سب کچھ حاصل کرچکی ہیں ، اب دوسری اننگز میں کچھ ثابت نہیں کرنا چاہتی اور اس دوران وہ جو بھی کامیابیاں حاصل کریں گی وہ ان کے لیے بونس ہوگا۔ثانیہ مرزا حاملہ ہونے سے قبل 6 ڈبلز گرینڈ سلم جیت چکی تھیں جن میں سے 3 مکسڈ ٹائٹلز تھے، انھیں ڈبلز رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کر نے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔انھوں نے کہا کہ بیٹا اذہان کھیل میں واپسی کے لیے میری بڑی تحریک ہے، میں صرف اس لیے کورٹ میں واپس آنا چاہتی ہوں کیوں کہ مجھے کھیل سے پیار ہے،اس کے علاوہ میں ٹینس سے سب کچھ حاصل کرچکی ہوں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز بیٹی کو جنم دینے کے بعد بھی ٹینس کھیل رہی ہیں جو قابل ستائش ہے ۔ انھوں نے ٹوکیو اولمپکس2020ءمیں حصہ لینے کو بھی اپنا مقصد قرار دیا۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں