تازہ ترین

ثانیہ مرزا دلچسپ ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں

ثانیہ-مرزا-دلچسپ-ٹرینڈ-کا-حصہ-بن-گئیں

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ثانیہ مرزا اب نئے ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں، انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ نے ایک مختصر ویڈیو ’آئی فون لاک اسکرین‘ کے ٹرینڈ کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں ثانیہ مرزا کو سیاہ شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ اپنی کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ کا بچہ بیمار ہو اور 2 گھنٹے کی نیند ہورہی ہو تو اس طرح کے ٹرینڈ کا حصہ بن جانا چاہیے۔‘ اس سے قبل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی اس ٹرینڈ میں حصہ لیا تھا۔ اس سے قبل ثانیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکی گئی تھی جس میں میں بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی جانب سے کیا کھویا کیا پایا کے عنوان سے شروع کیے جانے والے وائرل ٹرینڈ کا حصہ بنی 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں