تازہ ترین

تیئس مارچ قوم کو جوڑنے کا دن ہے توڑنے کا نہیں:فواد چودھری

تیئس-مارچ-قوم-کو-جوڑنے-کا-دن-ہے-توڑنے-کا-نہیں:فواد-چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان قوم کو جوڑنے کا دن ہے توڑنے کا نہیں۔  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے پہلے بھی لانگ مارچ کے لیے ایسی تاریخیں دے کر پھر بدلتے رہے ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کی ساری کوششیں دوبارہ سسٹم میں داخل ہونے کے لیے ہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن قرار داد پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ  یہ دن احتجاج کے لیے مناسب نہیں ہے۔ فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر آج بھی ان کی لڑائی ہوئی ہے، یہ لوگ ایک دوسرے کے خلاف مارچ کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں