آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا دیا گیا ہے ، اسلام آباد : تھانوں میں آنے والے سائلین کی باقاعدہ سکیننگ کی جائے گی۔ انہیں کورونا وائرس سے بچائو کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا جائے ، تمام سینئر افسران پولیس فورس کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے اقدامات کی نگرانی کریں تاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کا فریضہ احسن انداز میں سرانجام دیا جا سکے ،وفاقی دارالحکومت کے تمام تھانوں ،سی آئی اے سینٹر، پولیس لائنز اوردیگر پولیس سٹیشنوں پر بھی کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔