تازہ ترین

توجہ دیکر معذور افراد کو مفید شہری بنایا جاسکتا ہے :ڈپٹی کمشنر

توجہ-دیکر-معذور-افراد-کو-مفید-شہری-بنایا-جاسکتا-ہے-:ڈپٹی-کمشنر

84معذور افراد میں رعایتی سفری کارڈ کی تقسیم،سبزی منڈی کا دورہ بھی کیا خانیوال : ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ معذور افراد صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ان پر تھوڑی سی توجہ دے کر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے ۔یہ بات انہوں نے معذور افراد میں سفری کارڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے 84 معذور افراد میں رعایتی سفری کارڈ تقسیم کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سفری کار کے حامل افراد کو ٹرانسپورٹرز حضرات 50 فیصد رعایت دینے کے پابند ہوں گے کرایوں میں رعایت نہ دینے والے ٹرانسپورٹرز کو بند کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر سبزی منڈی کا صبح سویرے اچانک معا ئنہ کیا۔پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کے رسد، نرخ اور معیار کی چیکنگ بھی کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں