تازہ ترین

تنزانیہ: مسافر طیارہ جھیل میں گر کر تباہ

تنزانیہ:-مسافر-طیارہ-جھیل-میں-گر-کر-تباہ

دارالسلام : تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پریسجن ائیر لائن کا باکوبا ایئرپورٹ پرطیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران وکٹوریہ جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا۔  خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ حادثے میں26  افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے  تاہم  اموات  کے حوالے سے تاحال کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آئیں ۔ اس حوالے سے ریجنل  کمشنر کا بتانا ہے کہ طیارے میں  43 افراد بشمول 39 مسافر ، دو پائلٹ اور دو کیبن کریو کے ارکان سوارتھے ۔  خبرایجنسی کے مطابق  طیارے نے آج صبح دارالحکومت سے اڑان بھری تھی جو طوفان اور موسلادھار بارش کی وجہ سے وکٹوریا جھیل میں گر گیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی  گئی جو کہ تاحال جاری ہیں ۔  حادثے کا شکار طیارہ 12 سال پرانا تھا جس نے اگست 2010ء میں پہلی اڑان بھری تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں