تازہ ترین

تمام ممالک اقلیتوں کومذہبی آزادی فراہم کریں،امریکی مشیر

تمام-ممالک-اقلیتوں-کومذہبی-آزادی-فراہم-کریں،امریکی-مشیر

امریکہ میں مقیم مسلم کمیونٹی نظام کا اہم جز اورملکی ترقی میں اپنا کردار اداکررہی ہے تعلیم کے ذریعے بین المذاہب ہم آہنگی کونچلی سطح سے ہی پروان چڑھایا جائے ،نکس ٹیمس کراچی : امریکہ کے خصوصی مشیر برائے مذہبی اقلیتی امورنکس ٹیمس نے کہاکہ مذہبی آزادی اوراقلیتوں کے مذہبی حقوق کے حوالے سے امریکہ ہمیشہ آواز بلندکرتارہاہے اورہم یہ سمجھتے ہیں کہ دنیاکے تمام ممالک کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ بھی اس نظریے کے تحت اپنے ممالک میں اقلیتوں کومذہبی آزادی اور تحفظ فراہم کریں۔امریکہ میں مقیم مسلم کمیونٹی امریکی سسٹم کاایک اہم جز اورملک کی ترقی میں اپنا کردار اداکررہی ہے ۔امریکی سسٹم میں مذہبی ہم آہنگی کے کلچر کو فروغ دیا جاتاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلیہ معارف اسلامیہ کے دورے کے موقع پر جامعہ کراچی میں موجود مختلف ممالک اورپاکستان کے مختلف حصوں سے سے آئے ہوئے مذہبی اسکالرز،جامعہ کراچی کے کلیہ معارف اسلامیہ کی فیکلٹی اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نکس ٹیمس نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ دونوں اقلیتوں کے تحفظ اور مختلف مذاہب کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔اس حوالے سے ضرورت اس امرکی ہے کہ تعلیم کے ذریعے بین المذاہب ہم آہنگی کوگراس روٹ لیول سے ہی پروان چڑھایاجائے تاکہ اس کے بہتر اور دوررس نتائج برآمدہوسکیں۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخالدمحمود عراقی نے کہا کہ دنیا کے مختلف معاشروں کے لوگ مختلف رنگ ،نسل ،زبان ،عقائداورمختلف خیالات کے حامل ہوتے ہیں اور یہ ہی تنوع دنیا کی خوبصورتی کا راز ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں