تازہ ترین

تمام سروسز چیفس کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

تمام-سروسز-چیفس-کا--ڈاکٹر-عبدالقدیر-خان-کی-وفات-پر-گہرے-دکھ-کا-اظہار

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس  نے پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لے گرانقدر خدمات سر انجام دیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے ۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان  نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہارافسوس کیا  تھا ۔ٹؤیٹرپیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے کے لیے ڈاکٹر قدیرخان کوقوم ہمیشہ یاد کرتی رہےگی۔ایٹمی طاقت بنا کر ڈاکٹر قدیرخان نے ہمیں  جارحانہ ہمسائے سے تحفظ فراہم کیا۔قوم کے لیے وہ ایک  قومی ہیرو تھے۔ان کی خواہشات کے مطابق ان کی تدفین فیصل مسجد میں کی جائےگی۔ خیال رہے کہ ایٹمی  سائنسدان  عبد القدیر خان رضائے الہی سے انتقا ل کر گئے تھے۔طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر آئی سی یو وارڈ  میں منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصے سے علیل تھے ،اسپتال ذرائع کے مطابق ان کا انتقال صبح 7  بجے ہوا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں