لاہور:رہنما ق لیگ مونس الٰہی نے کہا کہ جس دن ہم نے دیکھا کہ عمران خان کے تمام دشمن اکھٹے ہو گئے ہیں،اس دن فیصلہ کیا کہ اب عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے لاہور جلسے سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کل بھی ہمارا وزیراعظم تھا،آج بھی ہمارا وزیراعظم ہے اور آئندہ کل بھی ہمارا وزیراعظم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس دن ہم نے دیکھا کہ عمران خان کے تمام دشمن اکھٹے ہو گئے ہیں،اس دن ہم نے فیصلہ کیا کہ اب عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نوٹنکی اس وقت وزیراعظم عمران خان کی سیٹ پر بیٹھا ہے، وہ انشااللہ کچھ دنوں کا مہمان ہے،اس کو ہٹا کر عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم کی کرسی پر بٹھائیں گے۔ مونس الئہی نے کہا کہ شریفوں نے ایک کِرلی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے،یہ وہ کرلی ہے جس کو میک اپ کرنے کا بہت شوق ہے،تحریک انصاف کی خواتین ایم پی ایز سے کہتا ہوں کہ یہ کرلی وزیراعلیٰ کا حلف اٹھائے تو اسے میک اپ بیگ گفٹ کریں۔ مونس الٰہی نے گجرات والوں پر اعتماد کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا جس پر دوران خطاب عمران خان نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔