تازہ ترین

تفتان بارڈر پر احتیاط نہیں برتی گئی ، علامہ راجہ ناصر عباس

تفتان-بارڈر-پر-احتیاط-نہیں-برتی-گئی-،-علامہ-راجہ-ناصر-عباس

خواجہ آصف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے عدم آگہی کا ثبوت ہے اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کے معاملے میں احتیاط نہیں برتی گئی جس سے کورونا وائرس کے پھیلائو کے امکانات میں اضافہ ہوا،ایران سے آنے والے زائرین کو تشخیصی عمل سے گزارے بغیر اکٹھے رکھا گیاجو کورونا سے بچائو کی تدابیر کی صریحاََ خلاف ورزی ہے ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تفتان میں موجود زائرین کے فوری ٹیسٹ کرکے جو لوگ صحت مندہیں انہیں ان کے گھروں کی طرف روانہ کیا جائے جبکہ مریضوں کو قرنطینہ سینٹرز میں داخل کیا جائے ، انسانی المیہ کو سیاست کی نذر کرنے والوں کی سوچ پر افسوس ہوتا ہے ،تفتان کے زائرین کے حوالے سے خواجہ آصف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے عدم آگہی کا ثبوت ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں