تازہ ترین

تعیناتی کیلئے سمری آگئی،اب کسی کی پسند نا پسند کا نہیں میرٹ کاسوال ہوگا:شیخ رشید

تعیناتی-کیلئے-سمری-آگئی،اب-کسی-کی-پسند-نا-پسند-کا-نہیں-میرٹ-کاسوال-ہوگا:شیخ-رشید

راولپنڈی: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تعیناتی کے لئے سمری آگئی ہے، سارے نام شامل کر کے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اب کسی کی پسند ناپسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا جو بھی آرمی چیف آئے گا وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1595259701175934976?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1595259701175934976%7Ctwgr%5E9a198112921052f267db7610634640c156f171d9%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F676244 سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نیا آنے والا آرمی چیف تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا، نوازشریف نے جس کو بھی تعینات کیا اُسی سے جوڈو کراٹے کئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں